مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، نیلم منیر کی شادی کے بعد میرا افسردہ

مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی، میرا


ویب ڈیسک January 10, 2025

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

 اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘

یہ کہتے ہوئے میرا وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس رپورٹر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسے اداکارہ سے ایسا سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے جس سے انہیں تکلیف پہنچے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انہیں وقت پر شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں