برٹش اوپن اسکواش کے چیمپیئن سہیل عدنان لاہور پہنچ گئے

سیکریٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل نے قومی ہیرو کا استقبال کیا


ویب ڈیسک January 10, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان کی شان سہیل عدنان برٹش جونئیر اوپن اسکواش میں چیمپئن بننے کے بعد ملک واپسی پرلاہور پہنچ گئے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے قومی ہیرو کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا اور پنجاب اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن سہیل عدنان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سہیل عدنان کے والدین، اہل خانہ، کوچز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پنجاب اسکواش کمپلیکس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

سہیل عدنان نے کہا کہ ٹف میچز کھیل کر مزہ آیا اور جیت کر بہت خوشی ہے، 18 سال بعد چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کے نام کرتا ہوں اور والدین، کوچز، اسپورٹس ایسوسی ایشن کی مدد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

اسکواش چیمپیئن نے بتایا کہ مستقبل میں مزید محنت سے پاکستان کے لیے اعزازات لانا چاہتا ہوں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سہیل عدنان نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے، برٹش اوپن جیتنا ورلڈ چیمپئن شپ جیسا ہے، دنیا کے ایک ہزار بہترین کھلاڑیوں کے مقابلے میں اول پوزیشن پاکستان کے لیے عظیم اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان، جان شیر خان کے بعد سہیل عدنان جیسے نوجوان پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں