سدھارتھ ملہوترا اور کرن جوہر کی ریمپ واک وائرل

کرن جوہر کا نام سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ بھی کئی مرد اداکاروں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے


ویب ڈیسک January 11, 2025

بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور فلم ساز کرن جوہر کا ریمپ واک کے دوران سرِعام ’’برومانس‘‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پرانی افواہوں کو دوبارہ گرم کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ رات ریمپ واک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ اسٹیج پر بنائی گئی دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی دنیا میں داخل ہونے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کرن کے ساتھ ’’خاص دوستی‘‘ کی افواہیں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں جو حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد دوبارہ سامنے آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دوست ریمپ واک کےلیے ایک ساتھ اسٹیج پر آتے ہیں، جہاں ان کا ’’برومانس‘‘ واضح تھا۔ سدھارتھ کرن کا کوٹ اتار کر اپنے کندھے پر رکھتے ہیں اور ساتھ ہی فلمساز کی کھلی شرٹ کے مزید بٹن کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں کرن جوہر کے ساتھ سدھارتھ کا مذاق اور گلے لگاتے ہوئے چومنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، جن میں زیادہ تر دونوں کے ’’دوستانہ‘‘ تعلق پر ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’دو بچھڑے محبوب پھر سے ایک ساتھ ہوگئے۔‘‘ جب کہ ایک اور نے لکھا کہ ’’متوقع جوڑا پھر سے واپس آگیا‘‘۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم ساز کرن جوہر اپنے جنسی رجحانات کی بنیاد پر پہلے بھی خبروں میں رہے ہیں اور سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ بھی ان کا نام کئی مرد اداکاروں کے ساتھ ’’خاص دوستی‘‘ کے حوالے سے لیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں