خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔
پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔