کراچی؛ اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش، اسپتال منتقل

پولیس نے موقع پر پہنچ کر استعمال کیے جانے والا دودھ اور دیگر اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے


اسٹاف رپورٹر January 11, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔

بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملت ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر استعمال کیے جانے والا دودھ اور دیگر اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ 5 افراد کو 20 سالہ ظہیر ، 30 سالہ غلام شبیر ، 22 سالہ منیر ، 60 سالہ صدیق اور 22 سالہ عبدالمجیب کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ چھٹے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

تاہم اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں