حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
مشکل وقت ایک آزمائش ہے، دماغ ٹھنڈا رکھیں اور ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھائیں۔ کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غصے سے کام لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ صحت کے معاملات بھی پریشان کررہے ہیں۔ تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ممکن ہوسکے تو تفریحی سفر کیجئے۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
جب تک آپ کسی شے کو یاد کرتے رہیں گے، وہ شے آپ کے ساتھ رہے گی۔ کوئی کامیابی، ناکامی، طاقت، کمزوری، حتیٰ کہ خدا بھی۔ لہٰذا صرف ایسی چیزوں کو یاد رکھیں جو آپ کو انرجی دیں۔ مایوسی پیدا کرنے والی چیزوں کو ذہن سے مٹادیں۔
اگر کوئی غلطی ہوجائے تو اس غلطی کو لے کر مت بیٹھ جائیں، اس سے آپ اپنی انرجی اور ٹائم کا بڑا حصہ اس ایک غلطی پر فوکس کرکے برباد کردیں گے۔
آپ کو صدقہ و خیرات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے دوسروں کا بھی فائدہ ہو گا اور آپ کی بھی مشکلات کم ہوں گی۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں: مثال کے طور پر اگر لیٹ ہونے پر آپ کو ٹینشن ہوتی ہے، تو سستی چھوڑ دیں، آپ لیٹ نہیں ہوں گے، لہٰذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔
دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے، اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے، لہٰذا اس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔
آپ آخری دفعہ کب ہنسے تھے؟ اگر اس کو کئی دن گزر چکے ہیں تو آپ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
آپ ٹینشن سے گھبرائیں نہیں، بلکہ اسے اپنے فائدے کےلیے استعمال کریں۔ زندگی میں کچھ کرنے کے قابل رہنے کےلیے ایک حد تک ذہنی دباؤ ضروری ہے، کیونکہ یہ ذہنی دباؤ ہی ہے جو انسان کو مختلف کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ ورنہ انسان ہر وقت سستی کا شکار رہے۔ سوچیں کہ اس دباؤ کو آپ کس طرح کسی مثبت کام کےلیے استعمال کرسکتے ہیں۔
انسان سے غلطی ہوسکتی ہے، مگر غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو کسی محفوظ جگہ لکھ لیں اور کبھی کبھار ان پر نظر دوڑاتے رہیں، تاکہ ذہن نشین رہیں اور آپ غلطی دہرانے سے بچ جائیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، آپ کی ساری ٹینشن ختم ہوجائے گی۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
اگر آپ کو لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے خوف آتا ہے تو جان لیں کہ یہ خوف محض ذہنی ہوتا ہے، جسمانی سطح پر کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے آپ مارے نہیں جائیں گے۔ اس سلسلے میں آپ جتنی زیادہ مشق کریں گے، اتنا ہی خود کو بہتر محسوس کریں گے۔
مالی امور کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ ضرورت مندوں کی حسب توفیق امداد کرتے رہا کریں، اس سے آپ کے مالی معاملات میں کشادگی رہے گی۔ عبادت کےلیے وقت ضرور نکالیں، اس سے آپ کے جسم میں موجود نیگیٹیو انرجی گراؤنڈ ہوجائے گی۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
کام کی وجہ سے زیادہ ٹینشن مت لیا کریں۔ اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں، غیر ضروری مصروفیات کو آخر میں رکھیں، اگر وقت بچ جائے تو ٹھیک ورنہ اپنے کام پر ہی فوکس رکھیں۔ یہ کہاں کی دانائی ہے کہ آپ اپنی توانائی اور ٹائم فضول کاموں میں خرچ کر بیٹھیں اور بعد میں رکے ہوئے کاموں کا رونا روئیں۔
اگر کوئی چھوٹا بچہ آپ کی طرف دیکھ کر مسکرائے، تو اسے جواب میں مسکراہٹ کا تحفہ دینا مت بھولیے۔ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو اس غلطی کو لے کر مت بیٹھ جائیں، اس سے آپ اپنی انرجی اور ٹائم کا بڑا حصہ اُسی ایک غلطی پر فوکس کرکے برباد کردیں گے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
مسائل کی موجودگی کے باوجود امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ آپ کے پاس بہت کچھ ایسا ہے، جسے آپ نظر انداز کر رہے ہیں، مگر بہت سے لوگ اُن چیزوں کےلیے ترستے ہیں۔ آپ کو خدا نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اگر آپ میں کچھ خامیاں ہیں تو کچھ خوبیاں بھی تو ہیں۔ تو پھر ناشکری کیوں؟
کیا آپ ہر سال زکوٰۃ ادا کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو لازمی طور پر اضافی دولت کی زکوٰۃ ادا کریں۔ آنے والی مصیبتوں سے محفوظ رہنے کا اس سے آسان طریقہ اور کوئی نہیں۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
اگر آپ زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں تو آپ آہستہ آہستہ عملیت پسندی سے دور ہوتے جائیں گے۔ شوبز محض کاغذی پھول ہے، حقیقی زندگی اس سے بہت مختلف ہے۔ اس دنیا میں ہیرو کوئی اور ہے، جبکہ اپنی زندگی کے ہیرو تو آپ خود ہیں، آپ کی زندگی بذات خود ایک اسٹوری ہے، جسے خدا نے تحریر کیا ہے، اور اس سٹوری میں کامیڈی، ٹریجڈی، ایڈونچر، سسپنس سب کچھ ہے۔
گھر میں کسی مناسب جگہ پر پرندوں کےلیے پانی اور غذا کا انتظام کریں۔ اس سے آپ کے رُکے ہوئے کام بھی ہوجائیں گے۔ بھوکے پیاسے پرندوں کی دعاؤں سے آپ کی مشکلات حل ہوجائیں گی۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
دکھ دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے کم ہوتے ہیں، جبکہ خوشیاں شیئر کرنے سے بڑھتی ہیں۔ لوگوں کے ساتھ اپنے مسائل ڈسکس کریں، آپ کو مفید مشورے ملیں گے۔ مخلص لوگ آپ کی عملی مدد کےلیے بھی تیار ہوجائیں گے۔ ٹھیک ہے آپ اپنی ذات میں ایک جزیرہ ہیں، لیکن آپ اس سمندر کا حصہ بھی تو ہیں جس میں اور بھی چھوٹے چھوٹے جزیرے موجود ہیں۔
دنیا میں صرف ایک شخص ایسا ہے جو آپ کی زندگی آپ کی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتا ہے۔ جانتے ہیں وہ شخص کون ہے؟ وہ آپ ہیں۔ عبادت میں دل لگائیں، تاکہ آپ کی روح کو انرجی مل سکے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
اچھا فیصلہ اس وقت ہوسکتا ہے جب آپ کے پاس صورتحال کے متعلق مکمل معلومات ہوں۔ کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ کہیں آپ کو جان بوجھ کر غلط معلومات تو نہیں دی گئیں، کہیں کوئی پہلو آپ سے چھپا تو نہیں رہ گیا، کہیں آپ کسی کے ہاتھوں میں تو نہیں کھیل رہے۔ اگر آپ کو ذرا سا بھی شک گزرے تو پھر محتاط حکمت عملی اپنائیں۔ ماں باپ کی عزت کریں، سوسائٹی میں آپ کی عزت بڑھے گی۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
ہر شخص کامیاب آدمی کی طرف ہی دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ یہی دنیا کا اصول ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنی کامیابی کےلیے پلاننگ کریں اور پھر کام پر جت جائیں۔ کوئی قوت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔ اگر دنیا میں کوئی ایک شخص بھی ایسا ہے کہ جس کی زندگی آپ کی وجہ سے بہتر ہوئی ہے، تو آپ کو مبارک ہو، آپ کامیاب ہیں۔ انسان سے غلطی ہوسکتی ہے، مگر غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو کسی محفوظ جگہ لکھ لیں اور کبھی کبھار ان پر نظر دوڑاتے رہیں، تاکہ ذہن نشین رہیں، اور آپ غلطی دہرانے سے بچ جائیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اگر تمام تر کوششوں کے باوجود آپ کو اپنی کامیابی کافی دور نظر آتی ہے تو دل برداشتہ نہ ہوں۔ صبر کے ساتھ کوشش جاری رکھیں۔ اگر آپ نے صبر پر عبور حاصل کرلیا تو گویا ہر چیز پر عبور حاصل کرلیا۔ دراصل ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے، بس آپ وہ قیمت ادا کردیں۔
والدین کو اپنا دوست بنائیں، اس سے گھر کا ماحول بھی بہتر ہوگا اور آپ کو ذہنی تحفظ کا احساس بھی ملے گا۔
رات کو سوتے وقت پورے دن کی سرگرمیوں کا جائزہ لے لیا کریں، جو غلطیاں ہوئی ہوں اُن کی وجوہات پر غور کریں۔ کل کا سورج نیا دن اور نئے امکانات لے کر آئے گا۔