مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا


ویب ڈیسک January 12, 2025
(فوٹو: فائل)

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔

صوبائی وزیر اعلیٰ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ قرض 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً پانچ ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں