مودی کے خواب چکنا چور؛ بھارتی نژاد خاتون کینیڈا کی وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر

جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی نژاد انیتا آنند وزیراعظم کے عہدے کیلیے مضبوط ترین امیدوار تھیں


ویب ڈیسک January 12, 2025

جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنم لیا تھا۔

دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی تقریباً معطل ہیں۔ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔

ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کینیڈا؛ جسٹن ٹروڈو کی جگہ ہم جنس پرستوں کی حامی بھارتی نژاد خاتون کے وزیرِ اعظم بننے کا امکان

مودی سرکاری کی خوشی اُس وقت دوبالا ہوگئی جب ایک بھارتی نژاد خاتون انیتا آنند جو وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔

بھارتی وزیراعظم نے امیدیں باندھ لی تھیں کہ  انیتا آنند کے وزیراعظم بن جانے سے سکھ رہنما کا قتل کیس دب جائے گا اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

تاہم انیتا آنند نے وزارت عظمٰی کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مودی کی امیدوں پر پھیر دیا۔

انیتا آنند نے کہا کہ وہ ایم پی کے طور پر دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اورساری توجہ اپنی پیشے درس و تدریس پر مرکوز رکھیں گی۔

اپنے بیان میں انیتا آنند نے مستعفی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم میں جگہ دینا اور اہم ذمہ داریاں سونپنا مجھ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انتیا آنند نے اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو بار کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز کے لیے رکن منتخب کیا۔

بھارتی نژاد انہوں نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات تک بطور وزیر اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں گی تاہم آئندہ الیکشن میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ انیتا آنند نے 2019 میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ جسٹن ٹروڈو کی کابینہ میں دفاع، خزانہ، عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کی وزیر رہی ہیں۔ 

انیتا آنند سیاست میں آنے سے قبل وکیل اور یونیورسٹی میں استاد رہ چکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں