اب کے قسمت کام نہ آئی؛ دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کا بنگلہ بھی خاکستر

دنیا کے خوش قسمت ترین شخص ایڈون کاسترو کا لاٹری کے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے خریدا گیا بنگلا بھی جل گیا


ویب ڈیسک January 12, 2025
ایڈون کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتی تھی

 دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین پراپڑتی والا علاقہ کہلاتا ہے۔

ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’دو ارب چار کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔

خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلہ دیکھتے ہی دیکھتے یوں راکھ ڈھیر بن جائے گا۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں چار دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 150 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں