جمہوریہ چیک؛ ریسٹورنٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک

دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں تقریباً 20 افراد موجود تھے، 8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حکام


ویب ڈیسک January 12, 2025
ریسٹورنٹ دھماکے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے—فوٹو: رائٹرز

PRAGUE:

جمہوریہ چیک کے شمال مغربی شہر میں سلینڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کی فائر ریسکیو سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چیک شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں سلینڈر دھماکے سے ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور اطراف کی عمارات سے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

فائربریگیڈ نے بیان میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے روشنی میں  ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ہیٹر کے پٹھنے سے آگ لگی۔

وزیرداخلہ ویٹ راکوسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی گیس کا ہیٹر ریسٹورنٹ کے سامنے گارڈن میں الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

فائر بریگیڈ سروس نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک شہری کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جو عمارت کے باتھ روم میں پھنسے ہوئے تھے۔

چیک میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں تقریباً 20 افراد موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں