کچے میں 4 شہریوں کے قتل کے بعد پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے


سید مشرف شاہ January 13, 2025

لاہور:

رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، اس سے قبل ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 4 معصوم شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ معصوم افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں