عمران خان پسپا اور پی ٹی آئی میں تقسیم؛ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اگر عمران خان کے حق میں ٹرمپ نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے، منظور وسان


ویب ڈیسک January 13, 2025
(فوٹو : فائل)

کراچی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینےکی کوشش کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو پہلے مطالبات کیے تھے، ان سے بھی وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا جو گزشتہ سال پریشر تھا، وہ نئے سال میں نظر نہیں آرہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اور پارٹی کی پوزیشن کم ہوتی نظر آرہی ہے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے حق میں ٹرمپ نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی ان کو Absolutely Not کہیں گے۔اب انٹرنیشنل حالات بدل چکے ہیں، کوئی کسی کے پریشر میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مختلف گروپس میں تقسیم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں