آئی ایل ٹی20؛ فخر زمان آؤٹ ہونے کے بعد خود پر غصہ، وڈیو وائرل

فخر زمان نے آندر رسل کی گیند پر اسکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک January 13, 2025

کراچی:

آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔

ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے 167 رنز ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں کا سامان کرتے ہوئے 23 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخر زمان نے آندر رسل کو لگاتار دو چوکے لگائے لیکن اگلی گیند پر اسکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ILT20 On Zee (@ilt20onzee)

اسکوپ شاٹ کھیلنے میں ناکامی پر آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان خود پر غصہ ہوتے ہوئے میدان سے باہر نکل گئے۔

ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف  18.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ڈان لارینس نے 70 رنز اور سام کرن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں