چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان، دو اہم فاسٹ بولرز کی واپسی

15 رکنی اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑی 2023 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے


ویب ڈیسک January 13, 2025

جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔

جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔

اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی افریقا 21 فروری کو افغانستان کیخلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا، 25 فروری کو آسٹریلیا اور یکم مارچ کو انگلینڈ کے خلاف میچز ہوں گے۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس، رسی وان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں