کرم : پولیس ٹیموں کے پہنچنے کے باوجود فریقین کا مورچے مسمار کرنے سے انکار

ایک فریق نے دوسرے فریق کے مورچے مسمار کرنے تک اپنے مورچے ختم کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک January 13, 2025

ڈی آئی خان : کرم میں دونوں فریقین کے مورچے مسمار کرنے کا عمل شروع نہ ہوسکا، ایک فریق نے دوسرے فریق کے مورچ مسمار کرنے کی شرط عائد کردی، پولیس کی جانب سے فریقین سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم بلشخیل میں سنگینہ مورچے مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئیں تاہم مسماری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ ایک فریق سے بات کی گئی ہے کہ جب تک دوسرے فریق کے مورچے مسمار نہیں ہوتے تب تک ہم اپنے مورچے مسمار نہیں ہونے دیں گے۔

اس وقت کرم بلشخیل اور خارکلے میں سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں جب کہ کرم بلشخیل میں چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں