گجرانوالہ میں نرالی شادی؛ غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش

شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی


ویب ڈیسک January 13, 2025

گجرانوالہ:

گجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرانوالہ میں ایک شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کے ساتھ ساتھ چاندی کی انگوٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق شادی ہال میں روپے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔روپے لوٹنے والے افراد دور دراز سے آ کر کرنسی نوٹ اور انگوٹھیاں لوٹتے  رہے۔

شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین مختلف طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں