اسلام آباد:
بھارت میں منعقد ہونے والے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیٸرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیٸرز کو تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاٸے گا۔
ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جاٸے گا۔
ایونٹ میں بھارت، چین، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔