"فلم میمی کے جذباتی سین کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکی"، کریتی سینن کا انکشاف

اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا


ویب ڈیسک January 13, 2025

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم "میمی" کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ "کٹ" کے بعد بھی روتی رہیں۔ 

اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔

کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا: "میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پاؤڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ 'کٹ' کے بعد بھی میں روتی رہی۔"

کریتی سینن کی متاثر کن اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے اور انہیں کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان میں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر کریٹکس بیسٹ ایکٹرس ایوارڈ شامل ہیں۔ 

فلم میمی نے دیگر ایوارڈز بھی جیتے، جن میں پنکج ترپاٹھی کو بہترین معاون اداکار اور سائی تمہانکر کو بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

2025 میں کریتی سینن کئی بڑی فلموں کا حصہ رہی ہیں جن میں "تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا"، "کریو" اور ان کی پہلی پروڈکشن "دو پتی" شامل ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں