بھارتی کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2025

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے قواعد کے تحت ہر بڑے ٹورنامنٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتان ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے تمام عوامل کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک خوشگوار لمحہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں