بشریٰ بی بی مذاکرات کے عمل سے لاتعلق ہوگئیں

اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اور مذاکرات کرے گی


عامر خان January 14, 2025
پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا—فائل: فوٹو

کراچی:

پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں ہیں۔

مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔

پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔

تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی گائیڈ لائن پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔

اس ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے تقریبا لاتعلق ہوگئیں ہیں۔

اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اور مذاکرات کرے گی۔

تاہم بانی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے باخبر ضرور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔