میٹھے پانی کی ایک چوتھائی انواع معدومیت کے قریب

محققین نے بھنبھری، مچھلیوں، کیکڑوں اور دیگر جانوروں کی تقریباً 23,500 انواع کا جائزہ لیا


ویب ڈیسک January 15, 2025

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دریاؤں، جھیلوں اور میٹھے پانی کے دیگر ذرائع میں رہنے والے تقریباً ایک چوتھائی جانوروں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

مطالعے کی شریک مصنف اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات، پیٹریشیا چارویٹ نے کہا کہ ایمازون جیسے بڑے دریا طاقتور دکھائی دیتے ہیں لیکن اس میں میٹھے پانی کی انواع کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کے ذرائع جن میں ندیاں، جھیلیں، تالاب، دریا اور ویٹ لینڈز شامل ہیں، دنیا کی سطح کے 1 فیصد سے بھی کم حصے پر محیط ہیں لیکن یہ تمام دنیا کے 10 فیصد جانوروں کی انواع کو سہارا دیتے ہیں۔

محققین نے بھنبھری، مچھلیوں، کیکڑوں اور دیگر جانوروں کی تقریباً 23,500 انواع کا جائزہ لیا جن کا انحصار صرف میٹھے پانی کے ماحولیاتی نظام پر ہے۔

انہوں نے پایا کہ آلودگی، ڈیموں، پانی کے اخراج، زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر مداخلتوں سے پیدا ہونے والے خطرات کی وجہ سے 24 فیصد جانور معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور ان کی درجہ بندی خطرے میں، خطرے کے قریب اور خطرے کے انتہائی قریب کے طور پر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں