وہ ستارے جو تعلیم ادھوری چھوڑ کر اداکاری کی دنیا میں آئے اور آج کروڑوں کے مالک ہیں

کسی نے اپنا شہر چھوڑا کسی نے پڑھائی اور خاندان پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک January 14, 2025

تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے تاہم صرف ڈگری لینا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے کیونکہ نوکری آپ کے تمام خوابوں کو نہیں بلکہ صرف ضروریات کو ہی پورا کر پاتی ہے۔

بالی ووڈ میں بھی ایسے کئی نامو اداکار موجود ہیں جنہوں نے غریبی کے دن دیکھے کسی نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر اپنے خواب پورے کرنے کا فیصلہ کیا تو کسی نے اپنا شہر چھوڑ اور خاندان پیچھے چھوڑ دیا۔

سلمان خان 

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی تعلیم کے دوران ہی اداکاری کا فیصلہ کیا۔ وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کے طالبعلم تھے جب انہوں نے تعلیم چھوڑ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ ان کے کیریئر کی شروعات تھی، جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کرینہ کپور خان 

کرینہ کپور خان نے مٹھی بائی کالج، ممبئی میں کامرس کی تعلیم شروع کی تھی، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر اداکاری کے مختصر کورس میں داخلہ لیا، جو ان کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ بنا اور جیسے ہی وہ انڈسٹری میں آئیں فوری ہی ہٹ ہیرؤئن بن گئیں جس کے بعد تعلیم مکمل نہیں کی۔ 

عامر خان 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی تعلیم ادھوری چھوڑ کر فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنائی۔ نرسی مونجی کالج میں تعلیم کے دوران، انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ نے انہیں فوری شہرت اور کامیابی دلائی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 

  دیپیکا پڈوکون 

دیپیکا پڈوکون، جنہیں آج دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، نے بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج میں آرٹس کی تعلیم کے دوران اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بجائے ماڈلنگ اور اداکاری کو ترجیح دی ساتھ ہی وہ ایک ایتھلیٹ بھی تھیں تاہم اداکاری کا فیصلہ ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ 

رنبیر کپور 

کپور خاندان کے ہونہار اداکار رنبیر کپور نے صرف 10ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ فلم میکنگ کی تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے لیکن اپنی تعلیم مکمل کیے بغیر ہی بھارت واپس آکر فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئے اور سانوریہ فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 

ریکھا 

سدا بہار اداکارہ ریکھا نے بھی اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔ صرف 14 سال کی عمر میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنے شاندار کیریئر کی بنیاد رکھی۔ جس کے بعد بغیر تعلیم کے بھی انہوں نے ایک کامیاب زندگی گزاری اور کروڑوں کمائے۔ 

ارجن کپور 

ارجن کپور نے 10ویں جماعت کے بعد تعلیم سے دلچسپی کھو دی۔ نرسی مونجی کالج، ممبئی میں داخلہ لینے کے باوجود، انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر عشق زادے فلم سے پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں