لاس اینجلس، آگ قابو میں نہ آسکی، ایک اور علاقے میں آتشزدگی

امریکی میڈیا کے مطابق پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور ایٹن میں 27 فیصد آگ قابو آئی ہے


ویب ڈیسک January 15, 2025

LOS ANGELES:

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔

لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔

75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔

کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے,ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔

ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑک نیوالی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب بھی شعلے بھڑک رہے ہیں۔ ایک لاکھ افراد گھر بار چھوڑکرچلے گئے، 87 ہزارکو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔

پیرس سے زیادہ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا۔ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ لوٹ مارکرنے والے درجنوں گرفتار ملزمان کیخلاف چارجزکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کیمطابق پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور ایٹن میں 27 فیصد آگ قابو آئی ہے۔

دریں اثنا ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالی ووڈ کی95 سالہ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔95 سالہ اداکارہ کی باقیات شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں۔

لاس اینجلس میں آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب آتشزدگی سے نقصانات پر انشورنس کمپنیوں کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔