کل تحریری مطالبات پیش کریں گے، حکومت نیک نیتی کیساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے، بیرسٹر گوہر

حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے، استحکام کے لیے سیاسی قیدیوں کو رہائی ملے ،چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 15, 2025
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل تک مذاکرات کی امید ہے—فوٹو: فائل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے، حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی کمپلیٹ ایک پرائیویٹ کمپلیٹ ہے اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، ہم نے اپنے 12 شہدا  اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے دو مزید شہید ہو چکے ہیں ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ کی مزید  کارروائی ہوگی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے، جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی قیدیوں کو رہائی ملے اور ریلیف ملے، امید ہے کہ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنا دیے اب وہ سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں