سندھ حکومت کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کا اعلان

مالی معاونت بھی کی جائے گی، شرجیل میمن


ویب ڈیسک January 15, 2025

حکومت سندھ نے فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری کی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

 اس حوالے سے صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔

 اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن، ڈی جی پی آر سلیم خان، اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت بورڈ ممبران قاضی اسد عابد، وردہ سلیم، اور اذان سمیع خان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی پی آر نے بورڈ کے مقاصد اور پالیسی گائیڈلائنز پر روشنی ڈالی۔ اراکین نے نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور پروڈکشن ہاؤسز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئندہ اجلاس میں پروڈکشن ہاؤسز سے کام کے بنیادی خاکے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں