گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر حلیم تیار کرکے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کو پیش کیا۔
یوم ولادت حضرت علیؓ پر گورنر سندھ نے محبت بھرے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگاکر حلیم تیار کی۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی گورنر سندھ کی جانب سے تیار کردہ حلیم کھایا اور اسکی تعریف کی۔
راشد سومرو نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ چیک کرکے آؤ کامران ٹیسوری حلیم کیسی بناتے ہیں میں نے انہیں 100 میں سے 100 نمبر دے دیے ہیں، جلد مولانا فضل الرحمٰن بھی گورنر صاحب کے ہاں حلیم کھائیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا راشد سومرو نے میرا حلیم پاس کردیا ہے اب میں مولانا فضل الرحمان کا حلیم کی دعوت پر انتظار کروں گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔