وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر خیبرپختونخواہ میں کام روک دیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے مالی بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر صوبائی حکومت پرسوالات اٹھائے ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کےلئے خط لکھتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔