ایف بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی


ویب ڈیسک January 15, 2025
پولیس نے لاش برآمد کرکے بیٹے کو بچوں کی جیل بھیج دیا، فوٹو: فائل

ایف بی ایریا بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے ایک  خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی خاتون کا نام عائشہ زوجہ اظفر ہے, اس کی عمر 24 برس تھی، مذکورہ خاتون کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی, ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے بیان دیا یے کہ عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی، اب تیسری مرتبہ اس نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی اور اپنی جان گنوا دی۔

انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا یے کہ عائشہ کو مبینہ طور پرکچھ نفسیاتی مسائل تھے، اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا یے کہ عائشہ نے خودکشی خود کی ہے، یہ اس کا ذاتی فعل ہے، اس لیے وہ مذید قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔

متوفیہ کی لاش گھر سے گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال لائی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کردی یے ۔اہل خانہ لاش کو ایدھی سردخانے لے گئے ہیں، جہاں غسل وکفن کے بعد اس کی تدفین کی جائے گی۔

ایس ایچ او جوہر آباد نے بتایا کہ یہ معاملہ خود کشی کا یے، اس لیے پولیس ورثاء کے بیان کے بعد اب مذید کارروائی نہیں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں