سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا


احتشام مفتی January 15, 2025

کراچی:

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے بڑھ کر 240741 روپے ہوگئی۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں