چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے بھارتی بلے باز کی بورڈ کو بڑی پیشکش

مڈل آرڈر بیٹر شریاس ایر چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں


ویب ڈیسک January 15, 2025

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔

بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔

ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل (راہول) اور انہوں نے مل کر ورلڈ کپ کے دوران مڈل آرڈر کا اہم کردار ادا کیا۔ ان دونوں کا ایک ساتھ زبردست سیزن رہا۔ بس آخری میچ (آسٹریلیا کے خلاف فائنل) میں وہ نہ کر سکے جو وہ چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کیا گیا تو یہ باعثِ فخر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں