پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، فرنچائز نے بھی تصدیق کردی

اس سے قبل سرفراز احمد بھی اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں


زبیر نذیر خان January 15, 2025

کراچی:

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ہیڈ کوچ شین واٹسن نے پی ایس ایل 10 میں خدمات دینے سے معذرت کرلی۔

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق آسٹریلیوی آل راونڈر شین واٹسن کی  پی ایس ایل 10 کے لیے خدمات دستیاب نہیں ہوں گی، لیگ میں تبدیلی ان کے پہلے سے طویل المدتی معاہدے کو متاثر کرنے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ 43 سالہ  شین واسٹن کی بطور کھلاڑی  موجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کوئٹہ  گلیڈی ایٹر چار سال بعد پلے آف مرحلہ  میں رسائی پانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

کوئٹہ  گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ  فرنچائز شین واٹنس کی بطور کھلاڑی اور ہیڈ کوچ خدمات و تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گیْ

کوئٹہ  گلیڈی ایٹر اپنے اسکواڈ میں موجود سپر اسٹارز کے سبب دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے جس میں شین واٹسن سر فہرست رہے۔

ندیم عمر نے شین واسٹن کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ اپنی طویل شراکت ختم کرتے ہوئے  اسے خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں