آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کیس کی سنوائی کرنے والا بینچ تبدیل

بینچ میں جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے، کاز لسٹ جاری


ویب ڈیسک January 15, 2025

اسلام آباد:

26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کا بینچ تبدیل ہوگیا۔ 

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے حوالے سے اہم سماعت کل ہو گی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ 

گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت  نے کی تھی۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں