بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار

ملزم نے منشیات مہارت سے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک January 16, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوران تلاشی سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شخص سے ایک کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ مہیں چھپا رکھی تھی۔ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  اے این ایف پاکستان سے دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ کے انسدادِ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں