بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پروازکےدوران تباہ

ہرمس 900 ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک January 16, 2025

بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا۔

ذرائع  کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس900 ڈرون کی  تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اوراسرائیلی ڈیفنس فرم  ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سےتیارکیا گیا ہے۔ ہرمس 900 ڈرون کی  قیمت تقریبا145  کروڑ  بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

مودی سرکار کا غیر  معیاری منصوبوں پر  اربوں ڈالر خرچ کرنا  مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی  کوسٹ گارڈکے  "دھروہیلی کاپٹرز"  حادثات کے بعد  گراوٴنڈکر دیےگئے جبکہ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی  آبدوز آئی این ایس  اریگھاٹ تکنیکی  خرابی کے باعث حادثے کا شکاور ہو  گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردارکردیا گیا۔ جولائی 2024میں  بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا  میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

سال 2019 میں میں بھارتی  بحریہ کا جنگی ہیلی  کاپٹر سمندر میں گر  کر تباہ ہوگیا تھا اور مارچ  2018 میں  بھی بھارتی بحریہ کا  ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ میں  تقریبا14  آبدوزیں ہیں  لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث  صرف7 آپریشنل  ہیں۔ بھارت جنگی جنون  کو پروان چڑھاتے  ہوئے جدید ہتھیاروں  کےانبار  لگارہا ہے  مگران ہتھیاروں  کو  سنبھالنے اور استعمال  کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ آئے روز بھارتی افواج میں حادثات  بھارتی مسلح افواج  کی نااہلی کا منہ  بولتا ثبوت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں