بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا، شیخ رشید

بین الاقومی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے، سابق وفاقی وزیر


ویب ڈیسک January 16, 2025
ملک میں انصاف کا مذاق بن گیا ہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

اسلام آباد:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد  نے فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت آئینی بینچ میں نہیں ہوئی، دعا کریں کہ ملک میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ ملک میں جو بحران ہے اس کا نتیجہ عوام کی بہتری کے لیے نکلے، فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  بین الاقومی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں