بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست، پولیس کونوٹس جاری، جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی


ویب ڈیسک January 16, 2025
فوٹو فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کیں۔ عدالت 8 مقدموں میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں