جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، آخری میچ اور فائنل کی تاریخ تبدیل

سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے



کراچی:

ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیساتھ سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل

قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔

دریں اثنا، رابطہ کرنے پر پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلوں کی تاریخ میں تبدیلی زیرغور ہے لیکن اس ضمن میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں