ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی

ایف بی آر اور فیکٹریوں کے ٹیکس تنازعات سی  آئی ڈی آر سسٹم کے ذریعے حل کیا گیا


ویب ڈیسک January 17, 2025
—فوٹو: فائل

کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپےکی وصولیاں کرلیں اور 2024 میں اس حوالے سے طویل عرصے بعد بہتری آئی۔

ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پراسسیسنگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہیں اور محمد بن قاسم پورٹ  فیکٹریوں سے جاری تنازعات حل کرکے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس جمع کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وی جی ٹیکسٹائل سے دو کروڑ 87 لاکھ روپے، ایم وائی ٹیکسٹائل سے 83 لاکھ  روپے، لاجسٹک سروسز سے 56 لاکھ روپے، ردہ کلودنگ سے 40 لاکھ روپے اور 31.2 میٹرک ٹن کپڑوں کی بازیافت ہوئی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ سلور ڈینم سے 37  لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا  اور اسی طرح جولائی سے دسمبر 2024 تک دو ارب 66 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر اور فیکٹریوں کے ٹیکس تنازعات سی  آئی ڈی آر سسٹم کے ذریعے حل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں