بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران لی گئی ایک تصویر کے متعلق معمے کو چھ برس بالآخر حل کر دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر جس کو ’رشبھ پنت کے کندھے پر کس کا ہاتھ ہے؟‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کافی عرصہ لوگوں کی بحث میں رہی اور اب چھ برس بعد رشبھ پنت نے تصویر کے متعلق حقیقت سے آگاہ کر دیا۔
تصویر میں رشبھ پنت کے علاوہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا اور ماینگ اگروال کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن رشبھ پنت کی پیچھے کسی کے نہ ہونے کے باوجود ان کے کندھے پر موجود ہاتھ نے اس عام سی تصویر کو مداحوں کے لیے پُر اسرار بنا دیا تھا۔
حال ہی میں رشبھ پنت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر #AskRP کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مداحوں کو سوالات کی دعوت دی جس میں ایک مداح نے اس تصویر کے متعلق پوچھا۔
جواب میں رشبھ پنت نے بتایا کہ یہ ہاتھ ماینک بھائی کا ہے۔