ایشین ٹینس ٹورنامنٹ، شایان آفریدی نے فائنل میں جگہ بنا لی

شایان آفریدی نے سیمی فائنل میں سنگاپور کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی کو شکست دی، کوارٹرفائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو زیر کیا تھا


ویب ڈیسک January 17, 2025
فائل: فوٹو

اسلام آباد:

پاکستان کے شایان آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایف کے سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

شایان نے اس فتح سے قبل کوارٹر فائنل میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا تھا۔

قبل ازیں شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورتھ سیڈ سری لنکا کے یودھیریا اتاپتو کو 6-4، 7-5 سے شکست دی تھی۔

شایان آفریدی اے سی ای ٹینس اکیڈمی کی پیداوار ہیں اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے شایان کو ان کی شان دار کارکردگی پر مبارک باد دی۔

اعصام الحق نے فائنل میں اس کامیابی کو دہرانے اور پاکستان کے لیے ٹائٹل گھر لانے کے لیے شایان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں