پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ آج لانچ کی جائے گی

تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی


ویب ڈیسک January 17, 2025

پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔

پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی

سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔

درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں