چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک سے پردہ اٹھا دیا۔ یہ بائیک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس بائیک کے غیر معمولی نمونے سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بدل کر رکھ سکتی ہے۔
اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن سے سڑک سے آسمان اور آسمان سے سڑک پر اتر سکتی ہے۔
اسکائی رائیڈر ایکس 1 جب سڑک پر ہوگی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی لیکن جب اس کے چاروں بازوؤں کو کھول دیا جائے گا تو یہ ایک فضائی بائیک میں بدل جائے گی اور پنکھے چلنے کے بعد سوار کو منزل کے متعلق بتانا ہوگا اور پھر بائیک انہیں اڑا کر وہاں تک لے جائے گی۔
یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہوگی۔
کم قیمت کی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔ جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس بائیک میں زیادہ بڑی بیٹری نصب ہوگی اور وہ 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی موجود ہوگا۔