"شاہد آفریدی کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے"

سابق آل راؤنڈر نے آسٹریلوی بالر کو اپنے کیرئیر کا مشکل ترین بالر قرار دیدیا


ویب ڈیسک January 18, 2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔


نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلوی بالر گلین میک گرا میرے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر تھے جسکا میں نے سامنا کیا، وہ نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

قبل ازیں سابق آل راؤنڈر نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر صائم ایوب انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں