بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ

تھانے کے صحن میں گرنے والے گرینیڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، ذرائع


ویب ڈیسک January 18, 2025

بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔

نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں