ڈیفنس خیابان محافظ میں بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔
ڈیفنس کے علاقے فیز 7 خیابان محافظ میں کام کے دوران بلندی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو سروس کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے کی جو کہ محنت کش تھا جبکہ حادثہ بنگلے کی چھت پر کام کے دوران گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔