انڈر 19 ورلڈکپ؛ دوران میچ سانپ پچ پر پہنچ گیا

یہ واقعہ ملائیشیا کے شہر جوہر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں میچ کے دوران پیش آیا


ویب ڈیسک January 19, 2025

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ کے دوران سانپ پچ پر پہنچ گیا۔

یہ واقعہ ملائیشیا کے شہر جوہر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں میچ کے دوران پیش آیا، انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ دکھائی دیا جس پر مقابلہ روک دیا گیا۔

بیٹر جیمائمہ اسپینسر نے بیٹ کو الٹا کرکے اس کے ہینڈل سے سانپ کو پچ سے ہٹایا اور پھر اسے وہاں سے باہر لے جایا گیا، بعد میں یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں