لاہور:
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 72 ویں سالانہ دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے حوالے منفی پروپگنڈا بند کیا جائے، حکومت کو قانون سازی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کیساتھ آکے بڑھنا چاہیے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، پارا چنار میں فی الفور امن و امان بحال کیا جائے، علمائے کرام معاشرے کوانتشاری ماحول سے بچائیں۔