’’بھارت میں سو روپے کا ایک کیلا‘‘، برطانوی ولاگر کی ویڈیو وائرل

ویڈیو کو اب تک 6.5 ملین بار دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک January 19, 2025

بھارت کے بہت سے حصوں میں کیلے اکثر درجن کے حساب سے ہی فروخت ہوتے ہیں اور گلیوں میں بیچنے والے بہت سستے کیلے بیچتے ہیں۔ لیکن کیا آپ صرف ایک کیلے کےلیے 100 روپے دینے کا تصور کرسکتے ہیں؟

لندن سے تعلق رکھنے والے ولاگر ہیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہندوستان میں اپنے سفر کے دوران سو روپے میں ایک کیلے کی قیمت پر دہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔

برطانوی ولاگر ہیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا سامنا گلی میں پھل فروش سے ہوا جو نہایت غیر معمولی طور پر زیادہ قیمت میں کیلے فروخت کررہا تھا۔

ہیو نے اس تجربے کو دستاویزی شکل دی اور اس ویڈیو کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اسے 6.5 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hugh Abroad (@hugh.abroad)

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہیو ٹھیلے پر پھل فروخت کرنے والے کے پاس پہنچتے ہیں۔ جب وہ کیلے کی قیمت پوچھتے ہیں تو ٹھیلے والا ایک کیلے کے 100 روپے بتاتا ہے۔ ہیو حیران ہوکر تصدیق کرتے ہیں لیکن ٹھیلے والا وہی قیمت دہراتا ہے۔

ولاگر نے استہزائیہ انداز میں کہا کہ یہ غیر ملکیوں کو بیچنے کےلیے قیمت ہے۔ ہیو نے بھارتی کیلے کی قیمت کا برطانیہ میں کیلے کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں کیلے کی یہ قیمت ایک برٹش پاؤنڈ کے برابر ہے، جبکہ برطانیہ میں آپ ایک پاؤنڈ میں تقریباً آٹھ کیلے خرید سکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر صارفین نے بہت دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے مذاق کیا کہ ’’اس نے غیر ملکی سروس ٹیکس کو بھی شامل کیا ہے‘‘، جبکہ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’بھائی ہندوستانی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے‘‘۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں