پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنالیا

پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے ہے


ویب ڈیسک January 19, 2025

ملتان:

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔

ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن باؤلرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کا منفرد ریکارڈ

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کر کے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔

Sajid Khan celebrates after taking the wicket of Keacy Carty, West Indies vs Pakistan, 1st Test, day three, Multan, January 19, 2025

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بھی شامل ہے۔

Sajid Khan was the Player of the Match for his nine wickets in the Test, West Indies vs Pakistan, 1st Test, day three, Multan, January 19, 2025

دوسری اننگز میں قومی بولر ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کو 25.2 اوور میں 137 گیندوں پر چلتا کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 9 وکٹیں حاصل کیں اور یوں میچ صرف 1064 گیندوں پر ہی ختم ہوگیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں