کراچی:
پاکستان میں کرکٹ کا جنون بہت زیادہ حد تک پایا جاتا ہے اسی وجہ سے کرکٹرز کے ہزاروں بلکہ لاکھوں مداح بھی ہیں جو صرف کھیل تک نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی نجی زندگی سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے اُن کرکٹرز کے نام جو جیل جاچکے ہیں۔
عمران خان
ان میں پہلا نام عمران خان کا ہے جنہیں حال ہی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے 14 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 2023 میں توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں۔
محمد عامر
سابق پاکستانی فاسٹ بولر 2010 میں انگلینڈ میں 6 ماہ جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہیں صرف 18 برس کی عمر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
سلمان بٹ
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز سلمان بٹ 19 برس کی عمر میں 2003 میں لندن میں ڈھائی سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہیں بھی اسپاٹ فکسنگ میں لوث ہونے پر لندن کورٹ نے جیل بھیجا تھا۔